QR CodeQR Code

پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کا مشترکہ سرچ آپریشن

25 Oct 2013 20:03

اسلام ٹائمز: آپریشن کے دوران 29 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے 5 پستول، 4 کلاشنکوف، 1 رائفل اور سینکڑوں کارتوس بھی برآمد ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ باڑی گیٹ اور ملحقہ علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ پولیس کے مطابق کارروائیاں باڑہ گیٹ، سواتی پھاٹک اور پشتخرہ کے مختلف مقامات پر کی گئی ہیں۔ اس دوران پانچ جرائم پیشہ افراد سمیت 29 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے 5 پستول، 4 کلاشنکوف، 1 رائفل اور سینکڑوں کارتوس بھی برآمد ہوئے۔ سرچ آپریشن میں پاک فوج اور ایف سی اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز یکہ توت کے علاقہ میں سرچ آپریشن کے دوران 102 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 314184

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/314184/پشاور-کے-مختلف-علاقوں-میں-پولیس-اور-سیکورٹی-فورسز-کا-مشترکہ-سرچ-ا-پریشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org