QR CodeQR Code

تین صوبوں میں ضیاء الحق کا بلدیاتی قانون ہے، پرویز خٹک

25 Oct 2013 20:09

اسلام ٹائمز: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ایسا بلدیاتی نظام لائیں گے جس کے تحت صوبے کے 40 فیصد ترقیاتی فنڈز بلدیاتی اداروں کو دیئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے علاوہ تینوں صوبوں میں ضیاء الحق کا بلدیاتی قانون ہے، عوام تک اختیارات منتقل ہی نہیں کیے گئے ہیں۔ چیف جسٹس اختیارت کی منتقلی نہ ہونے کا نوٹس لیں۔ کراچی میں ایک فلاحی ادارے کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ قیام امن کا بہترین راستہ مذاکرات ہیں، ڈرون حملے بند ہونے چاہئیں۔ ڈرون حملوں کی وجہ سے دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔ پرویز خٹک نے مزید کہا کہ چیف جسٹس نوٹس لیں کہ صوبائی حکومتیں بلدیاتی نظام کے تحت عوام کو اختیارات کیوں نہیں دے رہیں؟ سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں ضیاء الحق کا بلدیاتی قانون ہے، خیبر پختونخوا میں ایسا بلدیاتی نظام لائیں گے جس کے تحت صوبے کے 40 فیصد ترقیاتی فنڈز بلدیاتی اداروں کو دیئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 314188

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/314188/تین-صوبوں-میں-ضیاء-الحق-کا-بلدیاتی-قانون-ہے-پرویز-خٹک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org