QR CodeQR Code

کراچی، مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام عظمت ولایت کانفرنس کا باقاعدہ آغاز

27 Oct 2013 15:36

اسلام ٹائمز: کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری خطاب کریں گے جس میں وہ آئندہ کا لائحہ عمل بیان کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے زیر اہتمام نشتر پارک کراچی میں عظمت ولایت کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوگیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید صادق رضا تقوی، مرکزی سیکرٹری امور فرہنگ علامہ اعجاز بہشتی، علامہ عبداللہ مطہری، ذیشان حیدر ساجدی، علامہ مبشر حسن، اور علامہ حسن ہمدانی سمیت دیگر علمائے کرام سٹیج پر موجود ہیں۔ کانفرنس کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ جبکہ قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری خطاب کریں گے جس میں وہ آئندہ کا لائحہ عمل بیان کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 314681

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/314681/کراچی-مجلس-وحدت-مسلمین-کے-زیر-اہتمام-عظمت-ولایت-کانفرنس-کا-باقاعدہ-ا-غاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org