0
Sunday 27 Oct 2013 15:36

کراچی، مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام عظمت ولایت کانفرنس کا باقاعدہ آغاز

کراچی، مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام عظمت ولایت کانفرنس کا باقاعدہ آغاز
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے زیر اہتمام نشتر پارک کراچی میں عظمت ولایت کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوگیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید صادق رضا تقوی، مرکزی سیکرٹری امور فرہنگ علامہ اعجاز بہشتی، علامہ عبداللہ مطہری، ذیشان حیدر ساجدی، علامہ مبشر حسن، اور علامہ حسن ہمدانی سمیت دیگر علمائے کرام سٹیج پر موجود ہیں۔ کانفرنس کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ جبکہ قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری خطاب کریں گے جس میں وہ آئندہ کا لائحہ عمل بیان کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 314681
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش