QR CodeQR Code

جھلس جانیوالے کمشنر پشاور اسلام آباد کے اسپتال میں چل بسے

29 Oct 2013 14:39

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ صاحبزادہ انیس کمشنر پشاور کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ اور گذشتہ دنوں اسلام آباد میں ایک فلیٹ میں موجود تھے کہ وہاں آگ لگ گئی، جس کی وجہ سے وہ بری طرح جھلس گئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کے ایک فلیٹ میں آگ لگنے کے باعث جھلس جانے والے کمشنر پشاور صاحبزادہ انیس راولپنڈی کے نجی اسپتال میں چل بسے۔ آگ لگنے سے ان کا جسم 100 فیصد جل چکا تھا۔ صاحبزادہ انیس نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھے۔ انہیں ڈاکٹروں نے وینٹیلیٹر پر رکھا ہوا تھا۔ کمشنر پشاور صاحبزادہ انیس کی نماز جنازہ شام 4 بجے ایبٹ آباد میں ادا کی جائے گی۔ واضح رہے کہ صاحبزادہ انیس کمشنر پشاور کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ اور گذشتہ دنوں اسلام آباد میں ایک فلیٹ میں موجود تھے کہ وہاں آگ لگ گئی، جس کی وجہ سے وہ بری طرح جھلس گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 315386

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/315386/جھلس-جانیوالے-کمشنر-پشاور-اسلام-ا-باد-کے-اسپتال-میں-چل-بسے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org