0
Tuesday 29 Oct 2013 14:39

جھلس جانیوالے کمشنر پشاور اسلام آباد کے اسپتال میں چل بسے

جھلس جانیوالے کمشنر پشاور اسلام آباد کے اسپتال میں چل بسے
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کے ایک فلیٹ میں آگ لگنے کے باعث جھلس جانے والے کمشنر پشاور صاحبزادہ انیس راولپنڈی کے نجی اسپتال میں چل بسے۔ آگ لگنے سے ان کا جسم 100 فیصد جل چکا تھا۔ صاحبزادہ انیس نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھے۔ انہیں ڈاکٹروں نے وینٹیلیٹر پر رکھا ہوا تھا۔ کمشنر پشاور صاحبزادہ انیس کی نماز جنازہ شام 4 بجے ایبٹ آباد میں ادا کی جائے گی۔ واضح رہے کہ صاحبزادہ انیس کمشنر پشاور کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ اور گذشتہ دنوں اسلام آباد میں ایک فلیٹ میں موجود تھے کہ وہاں آگ لگ گئی، جس کی وجہ سے وہ بری طرح جھلس گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 315386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش