QR CodeQR Code

نواز شریف نے امریکہ میں مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں پش کیا، پیر عتیق

30 Oct 2013 10:29

اسلام ٹائمز: میرپور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جے یو کشمیرکے صدر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق دے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء جموں وکشمیر کے صدر مولانا عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ کشمیری عوام نے اپنی آزادی کے یے تاریخی جدوجہد کی اور کر رہے ہیں اور انشاءاللہ ایک دن کشمیر ضرور آزاد ہو گا۔ جمعیت علماء جموں و کشمیر کے مرکزی سیکرٹریٹ فیض پور شریف میرپور میں کارکناں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا حالیہ دورہ امریکہ بے حد کامیاب رہا۔ وزیراعظم نے امریکی صدر بارک اوبامہ سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر موثر انداز میں پیش کیا اور امت مسلمہ کو درپیش دیگر مسائل پر بھی گفتگو کی۔ بدلتے ہوئے عالمی حالات میں ایسی ملاقات کے مثبت اور دوررس نتائج حاصل ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ اسلام اللہ تعالی کا پسندیدہ دین ہے قیامت تک اب کوئی دوسرا دین نہیں آئے گا۔ 

انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں امت مسلمہ کو کئی مشکلات و مسائل کا سامنا ہے۔ مسجد اقصی طویل مدت سے یہودیوں کے قبضے میں ہے جس کی واگزاری ہماری دلوں کی آرزو ہے۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق دے۔ اقوام متحدہ امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل پر توجہ نہ دے کر ایک متنازعہ ادارہ بنتا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کو اس غفلت سے بچنا چاہیے اور مجبور و محکوم عوام کی آزادی کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے لیے کشمیری عوام کو علماء و مشائخ اہلسنت کی بھرپور سرپرستی حاصل رہی۔


خبر کا کوڈ: 315682

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/315682/نواز-شریف-نے-امریکہ-میں-مسئلہ-کشمیر-کو-موثر-انداز-پش-کیا-پیر-عتیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org