0
Wednesday 30 Oct 2013 10:29

نواز شریف نے امریکہ میں مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں پش کیا، پیر عتیق

نواز شریف نے امریکہ میں مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں پش کیا، پیر عتیق
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء جموں وکشمیر کے صدر مولانا عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ کشمیری عوام نے اپنی آزادی کے یے تاریخی جدوجہد کی اور کر رہے ہیں اور انشاءاللہ ایک دن کشمیر ضرور آزاد ہو گا۔ جمعیت علماء جموں و کشمیر کے مرکزی سیکرٹریٹ فیض پور شریف میرپور میں کارکناں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا حالیہ دورہ امریکہ بے حد کامیاب رہا۔ وزیراعظم نے امریکی صدر بارک اوبامہ سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر موثر انداز میں پیش کیا اور امت مسلمہ کو درپیش دیگر مسائل پر بھی گفتگو کی۔ بدلتے ہوئے عالمی حالات میں ایسی ملاقات کے مثبت اور دوررس نتائج حاصل ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ اسلام اللہ تعالی کا پسندیدہ دین ہے قیامت تک اب کوئی دوسرا دین نہیں آئے گا۔ 

انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں امت مسلمہ کو کئی مشکلات و مسائل کا سامنا ہے۔ مسجد اقصی طویل مدت سے یہودیوں کے قبضے میں ہے جس کی واگزاری ہماری دلوں کی آرزو ہے۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق دے۔ اقوام متحدہ امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل پر توجہ نہ دے کر ایک متنازعہ ادارہ بنتا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کو اس غفلت سے بچنا چاہیے اور مجبور و محکوم عوام کی آزادی کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے لیے کشمیری عوام کو علماء و مشائخ اہلسنت کی بھرپور سرپرستی حاصل رہی۔
خبر کا کوڈ : 315682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش