QR CodeQR Code

بلوچستان اسمبلی کے 5 ارکان کو وزیراعلٰی کے اسپیشل اسسٹنٹ لگانے کا امکان

31 Oct 2013 23:02

اسلام ٹائمز: میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان صوبائی اسمبلی کے 15 ارکان کو اسٹینڈنگ کمیٹیز کے چیئرمین بھی لگانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے، جس میں تمام جماعتوں کی نمائندگی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے مقامی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے مطابق توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ نیشنل پارٹی کے سربراہ اور وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ 3 نومبر کو غیر ملکی دورے سے واپس پاکستان آئیں گے۔ ان کی آمد کے بعد پانچ ارکان اسمبلی کو وزیراعلٰی بلوچستان کا اسپیشل اسسٹنٹ لگایا جائے گا۔ ان کے اختیارات اور مراعات صوبائی وزیر کے برابر ہونگے۔ اس کے علاوہ بلوچستان صوبائی اسمبلی کے 15 ارکان کو اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین بھی لگانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اسمبلی میں تمام سیاسی جماعتوں کو مکمل نمائندگی دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 316341

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/316341/بلوچستان-اسمبلی-کے-5-ارکان-کو-وزیراعل-ی-اسپیشل-اسسٹنٹ-لگانے-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org