QR CodeQR Code

ارباب عبدالظاہر کاسی اغواء کیس، عدالت نے پولیس کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا

1 Nov 2013 23:27

اسلام ٹائمز: بلوچستان ہائیکورٹ میں ارباب عبدالظاہر کاسی اغواء کیس کی سماعت کرتے ہوئے قائم مقام چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں موجود ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ خوف میں زندگی گزار رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس جمال خان مندوخیل نے ارباب عبدالظاہر کاسی کے اغواء کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ کوئٹہ سے ٹیچرز چلے گئے، اب ڈاکٹرز جا رہے ہیں، پھر وکیل چلے جائیں گے اور یہ شہر دہشت گردوں کے حوالے ہوگا۔ عدالت نے ارباب ظاہر کاسی کے اغواء سے متعلق پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی انتہائی خراب ہے۔ عدالت نے پولیس کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیا۔ عدالت نے سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ سے استفسار کیا کہ عبدالظاہر کاسی کے اغواء کے بعد آپ نے کیا اقدامات کئے۔ دن دیہاڑے لوگ اغواء کئے جاتے ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ عدالت نے کیس کے دوران ریمارس دیتے ہوئے انکی سرزنش کی اور کہا کہ عوام خوف میں مبتلا ہیں، انکو اس سے نجات دلانے کیلئے ادارے اپنا کام کریں۔


خبر کا کوڈ: 316658

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/316658/ارباب-عبدالظاہر-کاسی-اغواء-کیس-عدالت-نے-پولیس-کی-رپورٹ-کو-غیر-تسلی-بخش-قرار-دے-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org