QR CodeQR Code

اورکزئی میں جرگہ پر دستی بم حملہ، 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

3 Nov 2013 21:49

اسلام ٹائمز: حملے کے بعد جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا، جب کہ 2 فرار ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شرپسندوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی علاقہ لوئر اورکزئی ایجنسی میں جرگے پر دستی بم حملہ ہوا ہے، ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر اس دستی بم حملے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ لوئر اورکزئی ایجنسی میں ہونے والے جرگے پر 3 حملہ آوروں نے 3 دستی بم پھینکے۔ حملے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے، حملے کے بعد جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا، جب کہ 2 فرار ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شرپسندوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 317269

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/317269/اورکزئی-میں-جرگہ-پر-دستی-بم-حملہ-4-افراد-جاں-بحق-2-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org