0
Sunday 3 Nov 2013 21:49

اورکزئی میں جرگہ پر دستی بم حملہ، 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

اورکزئی میں جرگہ پر دستی بم حملہ، 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی
اسلام ٹائمز۔ قبائلی علاقہ لوئر اورکزئی ایجنسی میں جرگے پر دستی بم حملہ ہوا ہے، ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر اس دستی بم حملے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ لوئر اورکزئی ایجنسی میں ہونے والے جرگے پر 3 حملہ آوروں نے 3 دستی بم پھینکے۔ حملے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے، حملے کے بعد جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا، جب کہ 2 فرار ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شرپسندوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 317269
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش