QR CodeQR Code

طالبان رہنماء کو نشانہ بنانا دلالت ہے کہ امریکا پاکستان میں بدامنی چاہتا ہے، صاحبزادہ زبیر

4 Nov 2013 20:11

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں ملی یکجہتی کونسل کے صدر نے کہا کہ حکمرانوں پر لازم ہو گیا ہے کہ وہ اس اہم واقعہ پر زبانی کلامی مذمت کرنے کے بجائے عملی طور پر احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے نیٹو سپلائی فوراَ بند کر دیں۔


اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل کے صدر اور جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے ڈرون حملوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جبکہ حکومت کے طالبان سے مذاکرات شروع ہونے والے تھے، امریکا کا ڈرون حملہ کرکے تحریک طالبان کے سینئر رہنماء کو نشانہ بنانا اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ امریکا پاکستان میں بدامنی کو قائم رکھنا چاہتا ہے تاکہ اس کے ذریعہ اپنے مذموم مقاصد حاصل کر سکے۔ اپنے بیان میں صاحبزادہ زبیر نے مزید کہا کہ شکر ہے کہ یہ بات امریکا کی خوشامد کرنے والے ہمارے حکمرانوں پر بھی اب واضح ہو گئی ہے اور وفاقی وزیر داخلہ نے بھی کہہ دیا ہے کہ امریکا ڈرون حملہ کرکے طالبان سے مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمارے حکمرانوں پر لازم ہو گیا ہے کہ وہ اس اہم واقعہ پر زبانی کلامی مذمت کرنے کے بجائے عملی طور پر احتجاج رکارڈ کرانے کیلئے نیٹو کی سپلائی لائن فوراَ بند کر دیں۔


خبر کا کوڈ: 317591

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/317591/طالبان-رہنماء-کو-نشانہ-بنانا-دلالت-ہے-کہ-امریکا-پاکستان-میں-بدامنی-چاہتا-صاحبزادہ-زبیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org