QR CodeQR Code

پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

5 Nov 2013 19:11

اسلام ٹائمز: ڈی سی ڈیرہ کے مطابق یکم سے 7 محرم تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، جبکہ 8 سے 10 محرم تک موٹر سائیکل چلانے پر بھی پابندی ہوگی۔ مزید براں کھلا پٹرول، گیس اور تیزاب بیچنے پر بھی پابندی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے آغاز سے ہی پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں اسلحہ لیکر چلنے، وال چاکنگ اور اشتعال انگیز تقاریر پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جبکہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کے مطابق یکم سے 7 محرم الحرام تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، جبکہ 8 سے 10 محرم الحرام تک موٹر سائیکل چلانے پر بھی پابندی ہوگی۔ مزید براں کھلا پٹرول، گیس اور تیزاب بیچنے پر بھی پابندی ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 317875

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/317875/پشاور-اور-ڈیرہ-اسماعیل-خان-میں-دفعہ-144-نافذ-کردی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org