0
Tuesday 5 Nov 2013 19:11

پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے آغاز سے ہی پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں اسلحہ لیکر چلنے، وال چاکنگ اور اشتعال انگیز تقاریر پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جبکہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کے مطابق یکم سے 7 محرم الحرام تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، جبکہ 8 سے 10 محرم الحرام تک موٹر سائیکل چلانے پر بھی پابندی ہوگی۔ مزید براں کھلا پٹرول، گیس اور تیزاب بیچنے پر بھی پابندی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 317875
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش