QR CodeQR Code

پشاور ہائیکورٹ نے مفتی محمود فلائی اوور کے حوالے سے خیبر پی کے حکومت سے 20 دن میں رپورٹ مانگ لی

6 Nov 2013 19:45

اسلام ٹائمز: عدالت عالیہ میں وکیل نے موقف اختیار کیاکہ فلائی اوورز کے سائیڈ پر حساس عمارات موجود ہیں جن میں پشاور ہائیکورٹ سمیت صوبائی اسمبلی اور سنٹرل جیل پشاور بھی شامل ہیں اور اسکی تعمیر سے سکیورٹی خدشات لاحق ہوسکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت سے مفتی محمود فلائی اوور کے حوالے سے 20 دن میں رپورٹ طلب کرلی۔ مرحوم بیرسٹر باچا کی طرف سے عدالت عالیہ پشاور میں مفتی محمود فلائی اوورز کی تعمیر کے حوالے سے کیس کی سماعت چیف جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس مسرت ہلالی نے کی۔ عدالت عالیہ میں وکیل نے موقف اختیار کیاکہ فلائی اوورز کے سائیڈ پر حساس عمارات موجود ہیں جن میں پشاور ہائیکورٹ سمیت صوبائی اسمبلی اور سنٹرل جیل پشاور بھی شامل ہیں اور اسکی تعمیر سے سکیورٹی خدشات لاحق ہوسکتے ہیں جس پرچیف جسٹس نے اس سلسلے میں وزیراعلی خیبر پی کے کو کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا۔


خبر کا کوڈ: 318293

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/318293/پشاور-ہائیکورٹ-نے-مفتی-محمود-فلائی-اوور-کے-حوالے-سے-خیبر-پی-حکومت-20-دن-میں-رپورٹ-مانگ-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org