0
Wednesday 6 Nov 2013 19:45

پشاور ہائیکورٹ نے مفتی محمود فلائی اوور کے حوالے سے خیبر پی کے حکومت سے 20 دن میں رپورٹ مانگ لی

پشاور ہائیکورٹ نے مفتی محمود فلائی اوور کے حوالے سے خیبر پی کے حکومت سے 20 دن میں رپورٹ مانگ لی
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت سے مفتی محمود فلائی اوور کے حوالے سے 20 دن میں رپورٹ طلب کرلی۔ مرحوم بیرسٹر باچا کی طرف سے عدالت عالیہ پشاور میں مفتی محمود فلائی اوورز کی تعمیر کے حوالے سے کیس کی سماعت چیف جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس مسرت ہلالی نے کی۔ عدالت عالیہ میں وکیل نے موقف اختیار کیاکہ فلائی اوورز کے سائیڈ پر حساس عمارات موجود ہیں جن میں پشاور ہائیکورٹ سمیت صوبائی اسمبلی اور سنٹرل جیل پشاور بھی شامل ہیں اور اسکی تعمیر سے سکیورٹی خدشات لاحق ہوسکتے ہیں جس پرچیف جسٹس نے اس سلسلے میں وزیراعلی خیبر پی کے کو کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا۔
خبر کا کوڈ : 318293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش