QR CodeQR Code

پابندیوں کی دھمکی، پاک ایران گیس منصوبہ خطرے میں پڑگیا، شاہد خاقان عباسی

9 Nov 2013 07:37

اسلام ٹائمز: میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ پاکستان ساڑھے سات ارب ڈالر کے اس پراجیکٹ کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ دونوں ممالک کو معاہدے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کہا ہے کہ بین الاقوامی پابندیوں کی دھمکیوں کی وجہ سے پاک ایران گیس منصوبہ خطرے میں پڑگیا ہے۔ پاکستان ساڑھے سات ارب ڈالر کے اس پراجیکٹ کو مکمل کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ دونوں ممالک کو معاہدے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہیں۔ ایک خبررساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر موصوف کا کہنا تھا کہ گیس ایران سے خریدنے کی صورت میں امریکہ، اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی جانب سے پابندیاں عائد کئے جانے کا خدشہ ہے۔ ہم پرامید ہیں کہ مسائل حل ہوتے ہی فوری طور پر گیس پائپ لائن کی تعمیر شروع کر دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 319128

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/319128/پابندیوں-کی-دھمکی-پاک-ایران-گیس-منصوبہ-خطرے-میں-پڑگیا-شاہد-خاقان-عباسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org