QR CodeQR Code

ایران کیجانب سے پاکستان کو گیس کی قیمت طے کرنے کیلئے مذاکرات کی پیشکش

10 Nov 2013 14:58

اسلام ٹائمز: نیشنل ایرانین گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر حامد رضا کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت گیس کے طے کردہ نرخوں میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔ گذشتہ دنوں ایران کی جانب سے معاہدہ ترک کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا۔






Print Version November 09, 2013 - Updated 1730 PKT




تہران……ایران پاکستان گیس پائپ لائین منصوبے پر ایران کی جانب سے ایک اور مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے،ایران نے گیس کی قیمت دوبارہ طے کرنے کے لئے مذاکرات کی پیشکش کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیشنل ایرانین گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر حامد رضا کا کہنا ہے معاہدے کے تحت گیس کے طے کردہ نرخوں میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔گزشتہ دنوں ایران کی جانب سے معاہدہ ترک کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا۔امریکا کی جانب سے ایران پر عائد پابندیوں کے باعث یہ گیس پائپ لائین منصوبہ تاخیر کا شکار ہورہا ہے کیونکہ پاکستان اس منصوبے کیلئے رقم کا بند وبست نہیں کر پا رہا۔اس کے علاوہ پاکستان یہ بھی چاہتا ہے کہ ایران گیس کی قیمتوں میں نظرثانی کرکے اس کے نرخ میں کمی کرے،7 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے منصوبے سے پاکستان یومیہ 750 ملین مکعب فٹ گیس ایران سے درآمد کرسکتا ہے ۔


اسلام ٹائمز۔ ایران پاکستان گیس پائپ لائین منصوبے پر ایران کی جانب سے ایک اور مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے، ایران نے گیس کی قیمت دوبارہ طے کرنے کے لئے مذاکرات کی پیشکش کردی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیشنل ایرانین گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر حامد رضا کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت گیس کے طے کردہ نرخوں میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔ گذشتہ دنوں ایران کی جانب سے معاہدہ ترک کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا۔ امریکہ کی جانب سے ایران پر عائد پابندیوں کے باعث یہ گیس پائپ لائین منصوبہ تاخیر کا شکار ہو رہا ہے کیونکہ پاکستان اس منصوبے کیلئے رقم کا بندوبست نہیں کر پا رہا۔ اس کے علاوہ پاکستان یہ بھی چاہتا ہے کہ ایران گیس کی قیمتوں میں نظرثانی کرکے اس کے نرخ میں کمی کرے،7 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے منصوبے سے پاکستان یومیہ 750 ملین مکعب فٹ گیس ایران سے درآمد کرسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 319548

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/319548/ایران-کیجانب-سے-پاکستان-کو-گیس-کی-قیمت-طے-کرنے-کیلئے-مذاکرات-پیشکش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org