QR CodeQR Code

امریکی صدر کا صیہونی وزیراعظم کو فون، ایران کے ایٹمی پروگرام پر گفتگو

11 Nov 2013 01:28

اسلام ٹائمز: وائٹ ہاوٴس کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں تصدیق کی گئی ہے کہ امریکی صدر براک اوباما نے اسرائیل کے وزیراعظم کو فون کرکے ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر براک اوباما نے اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کو فون کرکے ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے مذاکرات پر اعتماد میں لیا۔ وائٹ ہاوٴس کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں تصدیق کی گئی ہے کہ امریکی صدر براک اوباما نے اسرائیل کے وزیراعظم کو فون کرکے ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا، امریکی ترجمان کے مطابق امریکی صدر نے مذاکرات سے پہلے بھی اسرائیلی وزیراعظم کو اعتماد میں لیا تھا۔ ایران کے ساتھ اب تک ہونے والے مذاکرات کے تحت ایران کا نیوکلیئر پروگرام منجمند رہنے کی صورت میں ان کے خلاف عالمی پابندیوں کو نرم کیا جائے، صدر اوباما اور نیتن یاہو نے آئندہ رابطے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے، وائٹ ہاوٴس نے واضح کیا ہے کہ ایران کے ساتھ اب تک کوئی معاہدہ طے نہیں پایا۔  

 

     


خبر کا کوڈ: 319699

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/319699/امریکی-صدر-کا-صیہونی-وزیراعظم-کو-فون-ایران-کے-ایٹمی-پروگرام-پر-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org