QR CodeQR Code

بلوچستان، بی ایس ایف کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

11 Nov 2013 23:34

اسلام ٹائمز: کوئٹہ میں بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے مرکزی دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچ قوم سے اپیل کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کرکے شہداء کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائے۔


اسلام ٹائمز۔ بی ایس ایف نے اپنے بیان میں بلدیاتی انتخابات کو بلوچ قومی تحریک کو کاؤنٹر کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے 6 دسمبر سے 8 دسمبر تک بلوچستان بھر میں سہ روزہ شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چند ماہ قبل بھی ریاستی وفاداری کے انتخابات کے ذریعے بلوچ نوجوانوں کی سوچ و فکر کو تبدیل کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔ آنے والے بلدیاتی انتخابات کو بھی ماضی کی طرح قوم یکسر مسترد کر دے گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن، اغواء نما گرفتاریوں، بلوچوں کی گمشدگی، مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی سمیت لاپتہ افراد کا کوئٹہ سے کراچی جاری پیدل لانگ مارچ کے باوجود صوبائی حکومت کی بلوچ قوم کو بلدیاتی نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کی دعوت شہداء کے خون سے غداری کے مترادف ہے۔ لاشوں سے گزر کر اقتدار کے ایوانوں تک پہنچنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔ ترجمان نے بلوچ قوم سے اپیل کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کرکے شہداء کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے نظریاتی و فکری طور پر خود کو تیار کرے۔


خبر کا کوڈ: 320027

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/320027/بلوچستان-بی-ایس-ایف-کی-جانب-سے-بلدیاتی-انتخابات-میں-پہیہ-جام-ہڑتال-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org