0
Monday 11 Nov 2013 23:34

بلوچستان، بی ایس ایف کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

بلوچستان، بی ایس ایف کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

اسلام ٹائمز۔ بی ایس ایف نے اپنے بیان میں بلدیاتی انتخابات کو بلوچ قومی تحریک کو کاؤنٹر کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے 6 دسمبر سے 8 دسمبر تک بلوچستان بھر میں سہ روزہ شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چند ماہ قبل بھی ریاستی وفاداری کے انتخابات کے ذریعے بلوچ نوجوانوں کی سوچ و فکر کو تبدیل کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔ آنے والے بلدیاتی انتخابات کو بھی ماضی کی طرح قوم یکسر مسترد کر دے گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن، اغواء نما گرفتاریوں، بلوچوں کی گمشدگی، مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی سمیت لاپتہ افراد کا کوئٹہ سے کراچی جاری پیدل لانگ مارچ کے باوجود صوبائی حکومت کی بلوچ قوم کو بلدیاتی نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کی دعوت شہداء کے خون سے غداری کے مترادف ہے۔ لاشوں سے گزر کر اقتدار کے ایوانوں تک پہنچنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔ ترجمان نے بلوچ قوم سے اپیل کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کرکے شہداء کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے نظریاتی و فکری طور پر خود کو تیار کرے۔

خبر کا کوڈ : 320027
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش