QR CodeQR Code

ایس یو سی کیجانب سے بلدیاتی انتخابات کو چہلم کے بعد منعقد کرانے کی پٹیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر

12 Nov 2013 16:42

اسلام ٹائمز: درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کی ملک کی ایک بہت بڑی کمیونٹی عزادری میں مصروف ہے جو موجودہ صورتحال میں الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتی لہٰذا عوام کو اس کے حق سے محروم نہ کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے سربراہ ایس یو سی علامہ ساجد نقوی کے حکم پر بلدیاتی انتخابات کو چہلم کے بعد منعقد کرانے کی پٹیشن ہائی کورٹ اسلام آباد میں دائر کر دی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کی ملک کی ایک بہت بڑی کمیونٹی عزادری میں مصروف ہے، جو موجودہ صورتحال میں الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتی دوسری جانب سکیورٹی ادارے بھی ایام عزاء میں مصروف ہیں لہٰذا عوام کو اس کے حق سے محروم نہ کیا جائے اور بلدیاتی انتخابات ٢٠ سفر چہلم امام حسین (ع) تک ملتوی کئے جائیں۔ پٹیشن کی سماعت کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 320286

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/320286/ایس-یو-سی-کیجانب-سے-بلدیاتی-انتخابات-کو-چہلم-کے-بعد-منعقد-کرانے-کی-پٹیشن-اسلام-آباد-ہائیکورٹ-میں-دائر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org