QR CodeQR Code

کائنات میں اسلام نواسہ رسول (ص) کے باعث زندہ ہے، راحت حسین الحسینی

آج معاشرے کے اندر قتل وغارت عروج پر ہے، جسکے ذمہ دار حکمران ہیں،

12 Nov 2013 20:44

اسلام ٹائمز: نگرل میں مرکزی مجلس عزاء کے بعد جلوس برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا قزلباش محلہ میں اختتام پذیر ہوا، جلوس میں اہلسنت عمائدین نے بھی شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ سات محرم الحرام کی مرکزی مجلس عزاء امام بارگاہ نگرل میں منعقد ہوئی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید راحت حسین الحسینی نے کہا کہ امام حسین اگر کربلا کے میدان میں قیام نہ کرتے تو یزید دین اسلام کو سرے سے ختم کرنا چاہتا تھا۔ یزید بھی دین اسلام سے خارج تھا، جس نے اپنی عیاشی کے لیے دین اسلام کو مسخ کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر آج کائنات میں اسلام زندہ ہے تو نواسہ رسول (ص) کے باعث زندہ ہے۔ یزید کا مقصد صرف اور صرف اسلام کا خاتمہ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج معاشرے کے اندر قتل و غارت عروج پر ہے جسکے ذمہ دار حکمران ہیں، اگر وقت کے حکمران دین دار ہوتے تو پورا معاشرہ دین دار ہوتا۔ مجلس عزاء کے بعد جلوس برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا قزلباش محلہ میں اختتام پذیر ہوا۔


خبر کا کوڈ: 320377

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/320377/کائنات-میں-اسلام-نواسہ-رسول-ص-کے-باعث-زندہ-ہے-راحت-حسین-الحسینی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org