QR CodeQR Code

اسکردو، کرپشن کے باعث محکمہ تعلیم بدنام ترین ادارہ بن گیا

13 Nov 2013 00:17

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم بلتستان میں موجود کرپشن مافیا نے رشوت کے عوض بھرتیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم اسکردو اقرباپروری، بدعنوانی، رشوت، سفارش اور میرٹ کی پامالی کے باعث گلگت بلتستان کا بدنام ترین ادارہ بن گیا ہے۔ محکمہ تعلیم میں موجود کرپشن مافیا نے رشوت کے عوض بھرتیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جبکہ ان کے خلاف ہونے والی انکوائریاں دستاویزات میں ہی دفن ہو جاتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کو تباہی کے دھانے تک پہنچانے والے مافیا کروڑوں مالیت اثاثوں کے مالک ہیں لیکن تا حال ایف آئی اے یا نیب کی پکڑ سے بھی محفوظ ہیں۔ عوامی حلقوں کی رائے کے مطابق اس مقدّس محکمے کو دیمک کی طرح چاٹا گیا ہے اور اس ادارہ کو راہ راست پر لانا ناممکن ہوگیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 320437

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/320437/اسکردو-کرپشن-کے-باعث-محکمہ-تعلیم-بدنام-ترین-ادارہ-بن-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org