QR CodeQR Code

کالعدم تحریک طالبان کراچی کا امیر شہاب اللہ 4 ساتھیوں سمیت گرفتار، 2 ٹن دھماکہ خیز مواد برآمد

13 Nov 2013 16:55

اسلام ٹائمز: حساس ادارے کے اہلکاروں نے ملزمان کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی نشاندہی پر آج مزید کارروائیوں کا بھی امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے قائد آباد میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کراچی کے امیر کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے 2 ٹن دھماکہ خیز مواد اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں حساس ادروں نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر پر چھاپہ مار کر کالعدم تحریک طالبان کراچی کے امیر شہاب اللہ کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے 2 ٹن دھماکا خیز مواد، 25 کلاشنکوف، ڈیٹونیٹرز اور 50 دستی بم برآمد کرلئے ہیں جب کہ ملزمان کے قبضے سے ایک چھینی گئی ایمبولینس اور 4 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ حساس ادارے کے اہلکاروں نے ملزمان کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی نشاندہی پر آج مزید کارروائیوں کا بھی امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 320611

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/320611/کالعدم-تحریک-طالبان-کراچی-کا-امیر-شہاب-اللہ-4-ساتھیوں-سمیت-گرفتار-2-ٹن-دھماکہ-خیز-مواد-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org