1
0
Wednesday 13 Nov 2013 16:55

کالعدم تحریک طالبان کراچی کا امیر شہاب اللہ 4 ساتھیوں سمیت گرفتار، 2 ٹن دھماکہ خیز مواد برآمد

کالعدم تحریک طالبان کراچی کا امیر شہاب اللہ 4 ساتھیوں سمیت گرفتار، 2 ٹن دھماکہ خیز مواد برآمد
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے قائد آباد میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کراچی کے امیر کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے 2 ٹن دھماکہ خیز مواد اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں حساس ادروں نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر پر چھاپہ مار کر کالعدم تحریک طالبان کراچی کے امیر شہاب اللہ کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے 2 ٹن دھماکا خیز مواد، 25 کلاشنکوف، ڈیٹونیٹرز اور 50 دستی بم برآمد کرلئے ہیں جب کہ ملزمان کے قبضے سے ایک چھینی گئی ایمبولینس اور 4 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ حساس ادارے کے اہلکاروں نے ملزمان کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی نشاندہی پر آج مزید کارروائیوں کا بھی امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 320611
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Japan
ہر بار جب کوئی دھشتگرد پكڑا جاتا ہے، میرے ہاتھ آسمان كے طرف دعا كے لئے اٹھتے ہیں اور میں اللہ كا شكر ادا كرتا ہوں كہ اس دھشتگرد كے پكڑنے جانے سے كتنے معصوم لوگ بچ گئے ہیں۔ دو دن ہوگئے ہیں كہ میرے ہاتھ ایسی دعا كے لئے اٹھے ہیں۔ كل ایك اور محسود جو كالعدم گروہ سے تعلق ركھتا تھا اوروں كے ساتھ مارا گیا۔ اللہ كرے كہ میرے ہاتھ ہر دن دعا كے لئے ایسے ہو بلند ہوتے رہیں۔
ہماری پیشکش