QR CodeQR Code

اسلام آباد، ماتمی جلوس پر حملے کی سازش ناکام، ترنول سے مبینہ خودکش حملہ آور گرفتار

14 Nov 2013 16:46

اسلام ٹائمز: ذرائع کیمطابق ماسٹر مائنڈ عبداللہ کو بھی گرفتار کر لیا ہے، جو خودکش حملہ آور کو میران شاہ سے اسلام اباد لایا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزم مبینہ طور پر جی سکس ماتمی جلوس میں خودکش حملہ کرنا چاہتا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے ترنول کے علاقے سے مبینہ خودکش حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اسلام آباد کے علاقے ترنول سے پچیس سالہ مطیع اللہ نامی مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دہشتگرد سے خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس منصوبے کے ماسٹر مائنڈ عبداللہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جو خودکش حملہ آور کو میرانشاہ سے اسلام آباد لایا تھا۔ 
ذرائع کے مطابق ملزم مبینہ طور پر جی سکس ماتمی جلوس میں خودکش حملہ کرنا چاہتا تھا۔ سکیورٹی فورسز نے ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 320910

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/320910/اسلام-آباد-ماتمی-جلوس-پر-حملے-کی-سازش-ناکام-ترنول-سے-مبینہ-خودکش-حملہ-آور-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org