0
Thursday 14 Nov 2013 16:46

اسلام آباد، ماتمی جلوس پر حملے کی سازش ناکام، ترنول سے مبینہ خودکش حملہ آور گرفتار

اسلام آباد، ماتمی جلوس پر حملے کی سازش ناکام، ترنول سے مبینہ خودکش حملہ آور گرفتار
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے ترنول کے علاقے سے مبینہ خودکش حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اسلام آباد کے علاقے ترنول سے پچیس سالہ مطیع اللہ نامی مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دہشتگرد سے خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس منصوبے کے ماسٹر مائنڈ عبداللہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جو خودکش حملہ آور کو میرانشاہ سے اسلام آباد لایا تھا۔ 
ذرائع کے مطابق ملزم مبینہ طور پر جی سکس ماتمی جلوس میں خودکش حملہ کرنا چاہتا تھا۔ سکیورٹی فورسز نے ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 320910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش