QR CodeQR Code

لاہور،جلوس انار کلی پہنچ گیا، شرکا کی نماز مغربین کی ادائیگی

14 Nov 2013 18:09

اسلام ٹائمز:جلوس شبیہہ ذوالجناح نماز مغربین کے بعد بابا موج دریا روڈ پر واقع امام بارگاہ خیمہ سادات پہنچے گا جہاں مجلس عزا ہو گی جس کے بعد مزکری جلوس جین مندر سے ہوتا ہوا واپس انار کلی ، سول سیکرٹریٹ،نیلی بار چوک، سے ہوتا ہوا اسلام پورہ کی پانڈو سٹریٹ میں رات 12 بجے اختتام پذیر ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں پانڈو سٹریٹ سے برآمد ہونے والا لاہور کا سب سے بڑا اور قدیمی جلوس شبیہہ ذوالجناح اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا پرانی انار کلی چوک میں پہنچ گیا جہاں جلوس کے شرکا نے نماز مغربین ادا کی۔ نماز باجماعت میں جلوس کے ہزاروں شرکا بارگاہ رب العزت میں سر بسجود ہوئے۔ نماز کی امامت علامہ اظہر عباس نقوی نے کرائی۔ مغربین کے بعد دوبارہ ماتم داری شروع ہو گئی۔ جلوس شبیہہ ذوالجناح اب بابا موج دریا روڈ پر واقع امام بارگاہ خیمہ سادات پہنچے گا جہاں مجلس عزا ہو گی جس کے بعد مزکری جلوس جین مندر سے ہوتا ہوا واپس انار کلی ، سول سیکرٹریٹ،نیلی بار چوک، سے ہوتا ہوا اسلام پورہ کی پانڈو سٹریٹ میں رات 12 بجے اختتام پذیر ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 320941

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/320941/لاہور-جلوس-انار-کلی-پہنچ-گیا-شرکا-کی-نماز-مغربین-ادائیگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org