QR CodeQR Code

گلگت، نویں محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ قصر اکبر (ع) سے برآمد ہو کر مرکزی امامیہ جامع مسجد اختتام پذیر ہو گیا

14 Nov 2013 23:08

اسلام ٹائمز: عزاداروں نے نوحہ خوانی، زنجیر زنی اور ماتم داری کے ذریعہ امام عالی مقام کو پرسہ دیا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے دارالخلافہ میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ قصر اکبر (ع) محلہ ڈاکپورہ  سے نکل کر واپس مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں پرامن طور پر اختتام پذیر ہو گیا۔ اس موقع پر عزاداروں نے علم اور ذوالجناح بھی برآمد کیے۔ جلوس میں عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عزاداروں نے نوحہ خوانی، زنجیر زنی اور ماتم داری کے ذریعہ امام عالی مقام کو پرسہ دیا اور شہداء کربلا کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 321017

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/321017/گلگت-نویں-محرم-کا-مرکزی-جلوس-امام-بارگاہ-قصر-اکبر-ع-سے-برآمد-ہو-کر-امامیہ-جامع-مسجد-اختتام-پذیر-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org