0
Thursday 14 Nov 2013 23:08

گلگت، نویں محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ قصر اکبر (ع) سے برآمد ہو کر مرکزی امامیہ جامع مسجد اختتام پذیر ہو گیا

گلگت، نویں محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ قصر اکبر (ع) سے برآمد ہو کر مرکزی امامیہ جامع مسجد اختتام پذیر ہو گیا
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے دارالخلافہ میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ قصر اکبر (ع) محلہ ڈاکپورہ  سے نکل کر واپس مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں پرامن طور پر اختتام پذیر ہو گیا۔ اس موقع پر عزاداروں نے علم اور ذوالجناح بھی برآمد کیے۔ جلوس میں عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عزاداروں نے نوحہ خوانی، زنجیر زنی اور ماتم داری کے ذریعہ امام عالی مقام کو پرسہ دیا اور شہداء کربلا کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 321017
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش