QR CodeQR Code

افغانستان میں پاکستان کا کوئی منظور نظر نہیں، اعزاز احمد

15 Nov 2013 12:48

اسلام ٹائمز: ریڈیو پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ 2014ء کے بعد افغانستان میں کوئی سیاسی خلا علاقے کی لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن اور مفاہمتی کے عمل کے فروغ میں مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ افغانیوں کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنیکا موقع دیا جائے اور کسی علاقائی ملک کو اس میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، افغانستان میں پاکستان کا کوئی منظور نظر نہیں۔ انھوں نے ریڈیو پاکستان کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا کہ 2014ء کے بعد افغانستان میں کوئی سیاسی خلا علاقے کی لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ انھوں نے بھارت کیساتھ تعلقات سے متعلق افسوس ظاہر کیا کہ بھارت نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے دوطرفہ مذاکرات میں خلوص نیت کامظاہرہ نہیں کیا، پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے خصوصاً اقوام متحدہ کی ثالثی کا حامی ہے لیکن بدقسمتی سے بھارت اسکی مخالفت کرتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 321117

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/321117/افغانستان-میں-پاکستان-کا-کوئی-منظور-نظر-نہیں-اعزاز-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org