QR CodeQR Code

سانحہ پنڈی، ٹی وی فوٹیج سے ملزمان کی نشاندہی کا عمل شروع کر دیا، رانا ثناء اللہ

18 Nov 2013 14:36

اسلام ٹائمز:نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت علماء کرام بالخصوص مہتمم مدرسہ کی شکر گزار ہے جنہوں نے عوام کو پرامن رکھا، تمام علماء سے اپیل ہے کہ ملک میں احتجاج کو ختم کر دیں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ راولپنڈی واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے، کسی ملزم کو نہیں چھوڑیں گے، انتظامی لاپرواہی کرنے والوں سے بھی سختی سے نمٹا جائے گا، لاہور میں نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی نشاندہی کا عمل شروع کر دیا ہے، تحقیقات غیر جانبدارانہ ہونگی، صوبے میں حالات جلد بہتر ہو جائیں گے، رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت علماء کرام بالخصوص مہتمم مدرسہ کی شکر گزار ہے جنہوں نے عوام کو پرامن رکھا، تمام علماء سے اپیل ہے کہ ملک میں احتجاج کو ختم کر دیں، ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں انتظامی غفلت اور لاپرواہی کرنیوالوں سے بھی سختی سے نمٹا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 322080

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/322080/سانحہ-پنڈی-ٹی-وی-فوٹیج-سے-ملزمان-کی-نشاندہی-کا-عمل-شروع-کر-دیا-رانا-ثناء-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org