0
Monday 18 Nov 2013 14:36

سانحہ پنڈی، ٹی وی فوٹیج سے ملزمان کی نشاندہی کا عمل شروع کر دیا، رانا ثناء اللہ

سانحہ پنڈی، ٹی وی فوٹیج سے ملزمان کی نشاندہی کا عمل شروع کر دیا، رانا ثناء اللہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ راولپنڈی واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے، کسی ملزم کو نہیں چھوڑیں گے، انتظامی لاپرواہی کرنے والوں سے بھی سختی سے نمٹا جائے گا، لاہور میں نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی نشاندہی کا عمل شروع کر دیا ہے، تحقیقات غیر جانبدارانہ ہونگی، صوبے میں حالات جلد بہتر ہو جائیں گے، رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت علماء کرام بالخصوص مہتمم مدرسہ کی شکر گزار ہے جنہوں نے عوام کو پرامن رکھا، تمام علماء سے اپیل ہے کہ ملک میں احتجاج کو ختم کر دیں، ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں انتظامی غفلت اور لاپرواہی کرنیوالوں سے بھی سختی سے نمٹا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 322080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش