QR CodeQR Code

القاعدہ سے تعلق کا الزام ، پاکستانی شہری تین برس سےاسرائیل میں قید

19 Nov 2013 12:12

اسلام ٹائمز: ثمر البراق پاکستان میں مائیکرو بائیو لوجی کا طالبعلم رہا ہے اور اس پر الزام ہے کہ وہ القاعدہ سے وابستہ ہے اور بائیولوجیکل ہتھیاروں کا ماہر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے پاکستانی شہری کو القاعدہ سے تعلق کے الزام میں تین سے زائد عرصے سے بغیر کسی ٹرائل کے جیل میں قید کر کے رکھا ہوا ہے۔ ثمر البراق پاکستان میں مائیکرو بائیولوجی کا طالبعلم رہا ہے اور اس پر الزام ہے کہ وہ القاعدہ سے وابستہ ہے اور بائیولوجیکل ہتھیاروں کا ماہر ہے۔ اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب پاکستانی شہری نے اسرائیل کی عدالت عظمیٰ سے درخواست کی اسے قید سے رہائی دلوائی جائے۔ ان پر یہ الزام بھی ہے کہ وہ القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری سے رابطہ میں تھے اور وہی انہیں اسرائیل کے خلاف جہاد کے لیے فلسطین لائے۔


خبر کا کوڈ: 322361

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/322361/القاعدہ-سے-تعلق-کا-الزام-پاکستانی-شہری-تین-برس-سےاسرائیل-میں-قید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org