QR CodeQR Code

ایٹمی معاہدہ ایران کی سب سے بڑی سفارتی فتح ہے، ایوگڈور لائبر مین

جنیوا میں ہونیوالا معاہدہ ایک غلطی ہے، ایران جو چاہتا تھا اسے وہ مل گیا، نتین یاہو کا واویلا

24 Nov 2013 12:55

اسلام ٹائمز: صیہونی حکومت کے معاشی وزیر نفتالی بینیٹ کا کہنا تھا کہ اسرائیل اس معاہدے کا حصہ نہیں، ایران اسرائیل کو دھمکا رہا ہے، اسرائیل کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اپنا دفاع کرے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران اور چھ عالمی قوتوں کے درمیان، ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام پر جنیوا میں معاہدہ طے پا گیا ہے، جس پر صیہونی حکومت کا شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔ صیہونی  وزیراعظم بینجمن نتین یاہو کی جانب سے بیان آیا ہے کہ جنیوا میں ہونے والا معاہدہ ایک غلطی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران جو چاہتا تھا اسے وہ مل گیا، ایران کے جوہری پروگرام سے جزوی طور پر پابندیاں ہٹا لی گئیں ہیں۔ اسرائیل کے معاشی وزیر نفتالی بینیٹ کا کہنا تھا کہ اسرائیل اس معاہدے کا حصہ نہیں، ایران اسرائیل کو دھمکا رہا ہے، اسرائیل کو یہ اختیار ہے کہ وہ اپنا دفاع کرے۔

دیگر ذرائع کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم اور مختلف وزراء نے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاملہ پر ہونیوالے سمجھوتہ پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جنیوا میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والا جوہری معاہدہ ”برا“ ہے کیونکہ ایران نے وہ کچھ حاصل کر لیا ہے جو وہ چاہتا تھا اور یہ ایران کی سفارتی کامیابی ہے۔ وزیر خارجہ ایوگڈور لائبر مین نے پبلک ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جنیوا مذاکرات میں ہونیوالا سمجھوتہ ایران کی سب سے بڑی سفارتی فتح ہے۔ ایران نے اپنے یورینیم افزودگی کے حق کو تسلیم کرا لیا ہے۔ وزیر اقتصادیات نفتالی بینٹ نے کہا کہ اسرائیل جنیوا میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے کسی ایٹمی سمجھوتے کا پابند نہیں ہے اور اسے اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ انتہائی دائیں بازو کی جماعت کے رہنما بینٹ نے ایک فوجی ریڈیو سٹیشن کو بتایا کہ اسرائیل جنیوا معاہدے کے تحت پابند نہیں ہے۔ ایران اسرائیل کو دھمکیاں دے رہا ہے اور اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔


خبر کا کوڈ: 324084

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/324084/جنیوا-میں-ہونیوالا-معاہدہ-ایک-غلطی-ہے-ایران-جو-چاہتا-تھا-اسے-وہ-مل-گیا-نتین-یاہو-کا-واویلا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org