QR CodeQR Code

شہادت حسینؑ نے حق و باطل کے فرق کو واضح کر دیا، سلطان فیاض الحسن

24 Nov 2013 20:25

اسلام ٹائمز: فکر حسینؑ کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مشائخ کونسل نے کہا کہ یزیدیت ظلم، استحصال، جبر اور قتل و غارت گری کی علامت ہے جبکہ حسینیت عدل، امن، وفا، صبر اور استقامت کا نام ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قصبہ رجانہ میں فکر حسینؑ کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مشائخ کونسل صاحبزادہ سلطان فیاض الحسن قادری نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ سے محبت کا تقاضا ہے کہ ان کے اسوہ پر عمل کیا جائے۔ محرم الحرام کی مناسبت سے اسوہ حسینیؑ پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہادت حسینؑ کے بعد کائنات انسانی کو دو کردار مل گئے جو حق و باطل کے فرق کو واضح کرتے ہیں۔ یزیدیت ظلم، استحصال، جبر اور قتل و غارت گری کی علامت ہے جبکہ حسینیت عدل، امن، وفا، صبر اور استقامت کا نام ہے۔


خبر کا کوڈ: 324231

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/324231/شہادت-حسین-نے-حق-باطل-کے-فرق-کو-واضح-کر-دیا-سلطان-فیاض-الحسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org