QR CodeQR Code

خضدار، بی این پی رہنماء کے قتل کے بعد بلدیاتی انتخابات کے ملتوی ہونیکا امکان

26 Nov 2013 23:19

اسلام ٹائمز: گذشتہ روز خضدار میں ارباب کمپلیکس کے قریب نامعلوم افراد نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار برائے کونسلر محمد گل کو فائرنگ کرکے جاں بحق کر دیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے خضدار میں گذشتہ روز قتل کئے جانے والے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے رہنماء گل محمد مینگل کے واقعے کے بعد شہر میں حالیہ منعقد ہونے والے انتخابات کے ملتوی ہونے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، کیونکہ مقتول بلدیاتی امیدوار تھے۔ ایک امیدوار کے قتل کے واقعے کے بعد مذکورہ وارڈ پر انتخابات کے ملتوی ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کا بھی موقف یا کوئی فیصلہ جلد متوقع ہے جبکہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی عوام میں اور امیدواروں میں بھی خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 324965

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/324965/خضدار-بی-این-پی-رہنماء-کے-قتل-بعد-بلدیاتی-انتخابات-ملتوی-ہونیکا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org