QR CodeQR Code

سانحہ راولپنڈی میں جامعہ تعلیم القرآن کا کوئی بھی طالب علم ہلاک نہیں ہوا، سی پی او راولپنڈی کا انکشاف

27 Nov 2013 14:04

اسلام ٹائمز: راولپنڈی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اخترعمر لالیکا کا کہنا تھا کہ لوگوں کی طرف سے غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، اس واقعہ میں گیارہ افراد جاں بحق ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ سی پی او راولپنڈی اخترعمر حیات لالیکا نے مدرسہ جامعہ تعلیم القرآن اور کالعدم تنظیم کے رہنماؤں کے ایک اور جھوٹ کا پول کھول دیا ہے۔ راولپنڈی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اختر عمر حیات نے انکشاف کیا کہ سانحہ میں مدرسہ جامعہ تعلیم القرآن کا ایک بھی طالب علم جاں بحق نہیں ہوا۔ اس حوالے سے جتنی بھی خبریں پھیلائی جارہی ہیں وہ جھوٹ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ راولپنڈی میں کل 11 افراد ہلاک ہوئے۔ اختر عمر حیات لالیکا نے مزید کہا کہ لوگوں کی طرف سے غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ میں ملوث بارہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، چالیس کی شناخت کرلی گئی ہے، دو کا تعلق پاراچنار سے ہے جو تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کوئی شواہد تاحال نہیں ملے جن کی بنیاد پر یہ کہا جائے کہ سانحہ ایک منصوبہ بندی کا نتیجہ تھا۔ یاد رہے کہ جامعہ تعلیم القرآن اور کالعدم تنظیم اہل سنت والجماعت کی طرف سے منفی پروپیگنڈا کیا گیا تھا کہ واقعہ میں معصوم طالب علموں کو حالات نماز میں قتل کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 325088

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/325088/سانحہ-راولپنڈی-میں-جامعہ-تعلیم-القرا-ن-کا-کوئی-بھی-طالب-علم-ہلاک-نہیں-ہوا-سی-پی-او-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org