0
Wednesday 27 Nov 2013 14:04

سانحہ راولپنڈی میں جامعہ تعلیم القرآن کا کوئی بھی طالب علم ہلاک نہیں ہوا، سی پی او راولپنڈی کا انکشاف

سانحہ راولپنڈی میں جامعہ تعلیم القرآن کا کوئی بھی طالب علم ہلاک نہیں ہوا، سی پی او راولپنڈی کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ سی پی او راولپنڈی اخترعمر حیات لالیکا نے مدرسہ جامعہ تعلیم القرآن اور کالعدم تنظیم کے رہنماؤں کے ایک اور جھوٹ کا پول کھول دیا ہے۔ راولپنڈی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اختر عمر حیات نے انکشاف کیا کہ سانحہ میں مدرسہ جامعہ تعلیم القرآن کا ایک بھی طالب علم جاں بحق نہیں ہوا۔ اس حوالے سے جتنی بھی خبریں پھیلائی جارہی ہیں وہ جھوٹ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ راولپنڈی میں کل 11 افراد ہلاک ہوئے۔ اختر عمر حیات لالیکا نے مزید کہا کہ لوگوں کی طرف سے غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ میں ملوث بارہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، چالیس کی شناخت کرلی گئی ہے، دو کا تعلق پاراچنار سے ہے جو تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کوئی شواہد تاحال نہیں ملے جن کی بنیاد پر یہ کہا جائے کہ سانحہ ایک منصوبہ بندی کا نتیجہ تھا۔ یاد رہے کہ جامعہ تعلیم القرآن اور کالعدم تنظیم اہل سنت والجماعت کی طرف سے منفی پروپیگنڈا کیا گیا تھا کہ واقعہ میں معصوم طالب علموں کو حالات نماز میں قتل کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 325088
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش