QR CodeQR Code

ہنگو ڈرون حملہ، ایف آئی آر میں امریکہ کا نام شامل کرنیکی ہدایت کردی ہے، سراج الحق

27 Nov 2013 15:22

اسلام ٹائمز: نیوز کانفرنس کے دوران خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ڈرون حملوں کے حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں اور خارجہ پالیسی کا ازسرنو جائزہ لیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہنگو میں ڈرون حملے کے خلاف ایف آئی آر میں پولیس کو سی آئی اے اور امریکا کا نام شامل کرنے کی ہدایت کردی ہے، اس حوالے سے تفتیشی افسر بھی مقرر کردیا گیا ہے۔ سراج الحق کا اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں کو اسلام آباد پر حملہ تصور کیا جائے۔ وزیر اعظم ڈرون حملوں کے حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں اور خارجہ پالیسی کا ازسرنو جائزہ لیا جائے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے ڈرون حملوں کے خلاف موثر کارروائی نہ کی تو خیبر پختونخوا کے وزراء اور ارکان اسمبلی اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 325148

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/325148/ہنگو-ڈرون-حملہ-ایف-ا-ئی-ا-ر-میں-امریکہ-کا-نام-شامل-کرنیکی-ہدایت-کردی-ہے-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org