QR CodeQR Code

مرکزی حکومت نے دوغلی پالیسی ختم نہ کی تو گھر کو چلتا کردیں گے، پروفیسر ابراہیم

28 Nov 2013 13:32

اسلام ٹائمز: مانسہرہ میں ضلعی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ حکومت اگر چاہے تو ڈرون کو مار گرایا جاسکتا ہے لیکن بزدل اور کمزور حکمران امریکی غلام بن چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر ابراہیم خان نے کہا ہے کہ حکومت دوغلی پالیسی ختم کرے ورنہ حکومت کو گھر کی راہ پر چلتا کردیں گے۔ ایک طرف ڈرون حملے اور دوسری طرف نواز شریف کی اوبامہ سے ملاقات اس بات کی عکاسی ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔ وہ مانسہرہ میں مرکز اسلامیہ میں ضلعی اجتماع ارکان اور ذمہ داران سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری بشیر احمد خان، ضلعی امیر یونس خٹک اور ڈاکٹر طارق شیرازی بھی موجود تھے۔ پروفیسر محمد ابراہیم نے کہا کہ مرکزی حکومت اگر چاہے تو ڈرون کو مار گرایا جاسکتا ہے لیکن بزدل اور کمزور حکمران امریکی غلام بن چکے ہیں۔ جس کیوجہ سے امریکہ سے کھل کر بات نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ غلامی والی آزادی نہیں بلکہ اس سے نجات چاہیے۔ حکومت فوری طور پر ڈرون حملوں کو بند کرنے کیلئے دو ٹوک موقف اپنائے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے سے نیٹو سپلائی بند رکھیں گے اور ہم مجبور ہوکر ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 325433

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/325433/مرکزی-حکومت-نے-دوغلی-پالیسی-ختم-نہ-کی-گھر-کو-چلتا-کردیں-گے-پروفیسر-ابراہیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org