0
Thursday 28 Nov 2013 13:32

مرکزی حکومت نے دوغلی پالیسی ختم نہ کی تو گھر کو چلتا کردیں گے، پروفیسر ابراہیم

مرکزی حکومت نے دوغلی پالیسی ختم نہ کی تو گھر کو چلتا کردیں گے، پروفیسر ابراہیم
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر ابراہیم خان نے کہا ہے کہ حکومت دوغلی پالیسی ختم کرے ورنہ حکومت کو گھر کی راہ پر چلتا کردیں گے۔ ایک طرف ڈرون حملے اور دوسری طرف نواز شریف کی اوبامہ سے ملاقات اس بات کی عکاسی ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔ وہ مانسہرہ میں مرکز اسلامیہ میں ضلعی اجتماع ارکان اور ذمہ داران سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری بشیر احمد خان، ضلعی امیر یونس خٹک اور ڈاکٹر طارق شیرازی بھی موجود تھے۔ پروفیسر محمد ابراہیم نے کہا کہ مرکزی حکومت اگر چاہے تو ڈرون کو مار گرایا جاسکتا ہے لیکن بزدل اور کمزور حکمران امریکی غلام بن چکے ہیں۔ جس کیوجہ سے امریکہ سے کھل کر بات نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ غلامی والی آزادی نہیں بلکہ اس سے نجات چاہیے۔ حکومت فوری طور پر ڈرون حملوں کو بند کرنے کیلئے دو ٹوک موقف اپنائے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے سے نیٹو سپلائی بند رکھیں گے اور ہم مجبور ہوکر ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 325433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش