QR CodeQR Code

حکومت فرقہ وارانہ منافرت کے خاتمہ کیلئے اے پی سی بلائے، ساجد میر

29 Nov 2013 22:56

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان مین مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ نے امید ظاہر کی ہے کہ نئی عسکری قیادت ملکی سالمیت کے دفاع اور تحفظ کے لئے تمام اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے میں کامیاب ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر نے امید ظاہر کی ہے کہ نئی عسکری قیادت ملکی سالمیت کے دفاع اور تحفظ کے لئے تمام اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے میں کامیاب ہوگی۔ جاری کردہ اپنے ایک بیان میں پروفیسر ساجد میر کا کہنا تھا کہ نئی قیادت بھی پیشہ ورانہ مہارت اور جذبے سے سرشار ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فرقہ ورانہ منافرت کے خاتمے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے قومی سطح پر مذہبی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلائے۔ ساجد میر کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات کی راہ میں حائل مشکلات دور کرنا ہوں گی۔


خبر کا کوڈ: 325913

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/325913/حکومت-فرقہ-وارانہ-منافرت-کے-خاتمہ-کیلئے-اے-پی-سی-بلائے-ساجد-میر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org