0
Friday 29 Nov 2013 22:56

حکومت فرقہ وارانہ منافرت کے خاتمہ کیلئے اے پی سی بلائے، ساجد میر

حکومت فرقہ وارانہ منافرت کے خاتمہ کیلئے اے پی سی بلائے، ساجد میر
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر نے امید ظاہر کی ہے کہ نئی عسکری قیادت ملکی سالمیت کے دفاع اور تحفظ کے لئے تمام اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے میں کامیاب ہوگی۔ جاری کردہ اپنے ایک بیان میں پروفیسر ساجد میر کا کہنا تھا کہ نئی قیادت بھی پیشہ ورانہ مہارت اور جذبے سے سرشار ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فرقہ ورانہ منافرت کے خاتمے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے قومی سطح پر مذہبی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلائے۔ ساجد میر کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات کی راہ میں حائل مشکلات دور کرنا ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 325913
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش