QR CodeQR Code

حکومت اور فوج کو طالبان سے مذاکرات کی بجائے جہاد کرنا چاہئے، سنی تحریک

3 Dec 2013 11:02

اسلام ٹائمز: ضلعی صدر محمد عثمان حیدر نقوی نے کارکنوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے پی سی میں طالبان سے مذاکرات کا فیصلہ متفقہ نہیں تھا۔


اسلام ٹائمز۔ حافظ آباد میں جماعت کے کارکنوں سے بات کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدر محمد عثمان حیدر نقوی نے کہا ہے کہ اے پی سی میں طالبان سے مذاکرات کا فیصلہ متفقہ نہیں تھا۔ انہوں نے منڈی بہاؤالدین اور پنڈی بھٹیاں کے ذمہ داروں محمد رضوان قادری، محمد ابرار قادری، محمد منظور سیالوی اور کاشف قادری کے ہمراہ ملنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نظام مصطفیؑ نافذ کر دیا جائے تو ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور بد امنی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ حکومت اور مسلح افواج طالبان کے ساتھ مذاکرات کی بجائے انکے خلاف جہاد کریں۔


خبر کا کوڈ: 326876

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/326876/حکومت-اور-فوج-کو-طالبان-سے-مذاکرات-کی-بجائے-جہاد-کرنا-چاہئے-سنی-تحریک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org