QR CodeQR Code

مذہبی ہم آہنگی کیلئے وضع کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرایا جائے گا، وزیر اوقاف پنجاب

3 Dec 2013 17:48

اسلام ٹائمز:جامعہ نعیمہ میں علما سے ملاقات کے دوران عطامانیکا کا کہناتھاکہ محرم الحرام کے ایام کے دوران داتا دربار جانیوالے زائرین کوپیش آنیوالی مشکلات کے ازالہ کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے،دینی مدارس کیلئے محکمہ اوقاف کی خدمات لائق تحسین ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور عطا محمد مانیکا نے کہا ہے کہ صوبہ میں مذہبی امن ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھنے کیلئے اتحاد بین المسلمین کے کوآرڈنیٹرز کی جانب سے وضع کردہ ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد کرایا جائے گا اور جس بھی مکتبہ فکر کے افراد کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہو گی ،انتظامیہ ان افراد کیخلاف قانونی کارروائی کرئے گی۔ یہ بات انہوں نے جامعہ نعیمہ میں علما کرام سے ملاقات کے دوران کہی۔ ان کے ہمراہ علامہ راغب نعیمی کے علاوہ دیگر علما کرام بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے ایام کے دوران داتا دربار پر آنے والے زائرین کی مشکلات کے ازالہ کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ زائرین کو اس دوران کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزارات کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے عملہ کو ضروری سکیورٹی آلات فراہم کر دئیے گئے ہیں اور کیمروں کی مدد سے ہر آنے جانے والے کی حرکات و سکنات کو مانیٹر کیا جاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس میں دینی تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کیلئے محکمہ اوقاف کی جانب سے خدمات قابل ستائش ہیں اور ان خدمات کو جاری رکھا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 327022

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/327022/مذہبی-ہم-آہنگی-کیلئے-وضع-کردہ-ضابطہ-اخلاق-پر-عملدرآمد-کرایا-جائے-گا-وزیر-اوقاف-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org