0
Tuesday 3 Dec 2013 17:48

مذہبی ہم آہنگی کیلئے وضع کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرایا جائے گا، وزیر اوقاف پنجاب

مذہبی ہم آہنگی کیلئے وضع کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرایا جائے گا، وزیر اوقاف پنجاب
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور عطا محمد مانیکا نے کہا ہے کہ صوبہ میں مذہبی امن ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھنے کیلئے اتحاد بین المسلمین کے کوآرڈنیٹرز کی جانب سے وضع کردہ ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد کرایا جائے گا اور جس بھی مکتبہ فکر کے افراد کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہو گی ،انتظامیہ ان افراد کیخلاف قانونی کارروائی کرئے گی۔ یہ بات انہوں نے جامعہ نعیمہ میں علما کرام سے ملاقات کے دوران کہی۔ ان کے ہمراہ علامہ راغب نعیمی کے علاوہ دیگر علما کرام بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے ایام کے دوران داتا دربار پر آنے والے زائرین کی مشکلات کے ازالہ کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ زائرین کو اس دوران کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزارات کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے عملہ کو ضروری سکیورٹی آلات فراہم کر دئیے گئے ہیں اور کیمروں کی مدد سے ہر آنے جانے والے کی حرکات و سکنات کو مانیٹر کیا جاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس میں دینی تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کیلئے محکمہ اوقاف کی جانب سے خدمات قابل ستائش ہیں اور ان خدمات کو جاری رکھا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 327022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش