QR CodeQR Code

مذاکرات وقت کا ضیاع ہیں، فلسطین صرف مسلح مزاحمت سے ہی آزاد ہوگا، خالد مشعل

6 Dec 2013 12:17

اسلام ٹائمز: اسلامی یونیورسٹی کوالالمپور میں طلباء کے اجتماع سے خطاب میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل مذکرات کے ذریعے وقت حاصل کرکے فلسطینی شہروں مغربی کنارے اور بیت المقدس میں یہودی توسیع پسندی کے پروگرام پر عمل کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک مزاحمت ''حماس'' کے سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ فلسطین کی آزادی مذاکرات سے نہیں بلکہ یہ مسلح جدوجہد سے ہی ممکن ہوگی۔ ملائیشیا کے دورے کے دوران اسلامی یونیورسٹی کوالالمپور میں طلباء کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران خالد مشعل کا کہنا تھا کہ فلسطین صرف مسلح مزاحمت سے آزاد ہوگا، مذاکرات اس کا کوئی متبادلہ راستہ نہیں ہوسکتے ہیں، یہ وقت کا ضیاع ہے۔ اسرائیل مذکرات کے ذریعے وقت حاصل کرکے فلسطینی شہروں مغربی کنارے اور بیت المقدس میں یہودی توسیع پسندی کے پروگرام پر عمل کر رہا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرنے، فلسطین میں یہودی آباد کاری روکنے اور فلسطینی مقدسات کے تحفظ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ خالد مشعل نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض عرب ممالک بھی غزہ کی پٹی کے محاصرے میں ملوث ہیں۔


خبر کا کوڈ: 327937

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/327937/مذاکرات-وقت-کا-ضیاع-ہیں-فلسطین-صرف-مسلح-مزاحمت-سے-ہی-آزاد-ہوگا-خالد-مشعل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org